اشتہار

کراچی میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی، بارش کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزہواؤں کاسلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد و غبار کے ساتھ سائبیریا کی ہوائیں چلنے لگیں تو لوگوں نے گرم کپڑے پھر نکال لیے۔

تیز ہواؤں کا سسٹم کراچی میں داخل ہوتے ہی کراچی میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی اور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلوداور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا کی رفتار تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، مشرقی سمت سے داخل ہونے والا تیزہواؤں کا سسٹم بدھ کی رات کمزور پڑ جائے گا، ہواؤں کی رفتار میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے ایک اور مغربی ہوا کاسلسلہ 29 فروری کو بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ہے ۔

دوسری جانب ملک کےمختلف حصوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، کشمیرخیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں اور بلوچستان میں برف باری اور بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ،قلعہ عبداللہ اورچمن میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے جبکہ چترال،سوات اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہورمیں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں