تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیس بک کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میٹا نے کہا ہے کہ وہ اپنے 10 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکال دے گی۔ خیال رہے کہ چار ماہ قبل کمپنی نے 11 ہزار ملازمین کو برطرف کیا تھا۔

سی ای او مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم کمپنی کو حجم کم کرنے کیلیے 10 ہزار لوگوں کو نکال رہے ہیں جبکہ 5 ہزار آسامیاں بھی بند کر رہے ہیں جن پر ابھی تک کسی کوئی آئر (Hire) نہیں کیا گیا۔

مارک زکربرگ نے اس کی وجہ نہیں بتائی تاہم کہا جا رہا ہے کہ میٹا میں تازہ برطرفیاں کمپنی کے ڈھانچے کو نئے سرے سے ہموار کرنے اور غیر ضروری منصوبوں کو منسوخ کرنے کیلیے کی جائیں گی۔

زکربرگ 2023ء کو کارکردگی کے سال میں تبدیل کرنے کیلیے اخراجات میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ ان کا ارادہ ہے کہ اخراجات میں 5 بلین ڈالرز کی کمی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -