اشتہار

کراچی کا سب سے بڑا قبرستان عید میں بھی منشیات کے عادی افراد کا مرکز بنا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کا سب سے بڑا قبرستان منشیات کے عادی افراد کا مرکز بن گیا ہے، مقامی پولیس منشیات کی فروخت اور استعمال روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نشے کے عادی افراد نے قبرستانوں کو بھی نہیں بخشا، عید کے دنوں میں بھی میوہ شاہ قبرستان میں منشیات کی فروخت اور استعمال ہوتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ایک ساتھ سینکڑوں نشے کے عادی افراد نے منشیات کے استعمال کا ریکارڈ توڑ دیا، عید کے تیسرے روز ایک خاتون اپنے ننھے بچے کو قبر پر بٹھا کر نشہ کرتی رہی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق عید کے دنوں میں قبرستان میں ٹولیوں کی صورت میں زہر کا کھلے عام استعمال کیا جا رہا تھا، کسی کے بازو میں سرنج تو کسی کے منہ چمکیلی پنی کے اندر ہیروئن پی جا رہی تھی۔

گزشتہ روز مقامی افراد نے تنگ آ کر اپنی مدد آپ کے تحت قبرستان سے سب کو بھگایا لیکن صبح ہوتے ہی دوبارہ نشے کے عادی افراد پہنچا شروع ہو گئے۔

پاک کالونی لیاری ایکسپریس وے کے اطراف میں بھی منشیات کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، جن کے خلاف پولیس کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے، اور یہ زہر بڑوں سے ہوتا ہوا اب کم عمر جوانوں تک پہنچنا شروع ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں