تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ماسک نہ پہننے پر شہری کی ہلاکت، مشتعل افراد نے پولیس افسر کو آگ لگادی

میکسیکو سٹی: فیس ماسک نہ پہننے پر  پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری جیوانی لوپیز کی حمایت کے لیے نکلنے والے مظاہرین نے پولیس افسر کو آگ لگا دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق میکسیکو میں دورانِ حراست ہلاکت کے خلاف مظاہرہ ہوا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کے لاٹھی چارج اور واٹرکینن استعمال کرنے کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پرتشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا جس کے دوران مشتعل افراد نے ایک پولیس افسر کو آگ لگا دی گئی۔

 یہ واقعہ مغربی میکسیکو کی ریاست جلیسکو کے شہر گوڈالاجارا میں پیش آیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تیس سالہ نوجوان جیوانی لوپیز کو تشدد کر کے قتل کیا۔

پولیس نے جیوانی کو ماسک نہ پہننے پر گرفتار کیا اور پھر اُسے تھانے منتقل کیا جہاں دورانِ حراست ہی اُن کی موت واقع ہوگئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق کی گئی ہے۔

جیوانی کی موت کے بعد عوام سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث اہلکاروں کو  قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

پولیس آفسر اپنی موٹرسائیکل پر سوار تھا کہ اسی دوران مظاہرین نے اُس کی طرف آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی، علاوہ ازیں مشتعل افراد نے پولیس کی تین گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا، جس کے بعد پولیس نے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 26 افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کیا۔

دوسری جانب جلیسکو کے گورنر  اینریک الفارو نے پولیس آفیسر سمیت دیگر پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی  تصدیق کی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں