تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مشن امپاسبل 7: اسٹنٹ غلط ہوجانے سے بھاری نقصان

ہالی ووڈ فلم ایکشن فلم مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی جس سے فلم کے پروڈیوسر اور مرکزی کردار ٹام کروز سخت پریشانی کا شکار ہیں، فلم کا ایک اسٹنٹ غلط ہوجانے سے کروز کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مشن امپاسبل 7 کی شوٹنگ کرونا وائرس کی وجہ سے روک دی گئی تھی جس سے ٹیم کو خاصا مالی نقصان پہنچا تھا، اب برطانیہ میں کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد اس فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی تاہم چند دن بعد ہی اس کی شوٹنگ ایک بار پھر روکنی پڑی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ ناکام ہوگیا، آکسفورڈ شائر پر کیے جانے والے اس اسٹنٹ کے دوران اسٹنٹ مین کی مہنگی موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی۔

مذکورہ حادثے سے فلمسازوں کو 26 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم مذکورہ اسٹنٹ کے لیے 6 ہفتوں تک کی گئی تیاری اور اس کے سیٹ پر خرچ کیے گئے 26 لاکھ ڈالر خاک ہوگئے۔

ایک فلم ذرائع کے مطابق یہ ایک بڑا نقصان ہے جس کی وجہ سے خطیر رقم، محنت اور وقت ضائع ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے یہ اسٹنٹ مس کیلکولیٹ ہوا جس کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

اسٹنٹ کی ناکامی کے بعد فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ شوٹنگ رکنے، فلم کی ریلیز میں مزید تاخیر ہونے اور بھاری مالی نقصان کے باعث ٹام کروز سخت پریشانی کا شکار ہیں جو اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

مشن امپاسبل 7 کو 23 جولائی 2021 کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم کرونا وائرس کے باعث شوٹنگ میں تاخیر ہونے کے بعد اب ممکنہ طور پر اسے 19 نومبر 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس کی وجہ سے مشن امپاسبل 8 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جسے 5 اگست 2022 کی جگہ اب 4 نومبر 2022 میں ریلیز کیا جائے گا، سیریز کے ان دونوں ساتویں اور آٹھویں حصے کو ایک کے بعد ایک شوٹ کیا جانا تھا۔

Comments

- Advertisement -