تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

میاں ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت ہوگئی، اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا دعویٰ

اسلام آباد : اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانزک میں میاں ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت ہوگئی ہے، جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور راناشمیم کے بیان حلفی کے معاملہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ میاں ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک کرا لیا گیا ، فرانزک میں آڈیو جعلی ثابت ہوگئی۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آڈیو کا فرانزک پاکستان کے صحافی اور انگلینڈ کے صحافی نے پاکستان اور انگلینڈ میں کرایا، فرانزک کمپنی نے تصدیق کر دی ہے کہ آڈیو جعلی ہے، جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں۔

رانا شمیم کے بیان حلفی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوٹری پبلک نے رانا شمیم کا بیان حلفی کی تصدیق کی کہ جعلی بیان حلفی بنوایا گیا، ایک شخص نے گورنر ہاؤس لاہور کے مالک ہونے کا دعویٰ کیا، نوٹری پبلک نے اس بیان حلفی کی بھی تصدیق کر دی۔

اظہر صدیق نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان کی تصدیق چارلی گتھری نےکی، نوٹری پبلک نے گورنر ہاؤس کی ملکیت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نوٹری پبلک نے انکشاف کیا اس کو لندن میں حسین نواز کے دفتر لےکر جایاگیا ،حسین نواز کا ملازم وقار اسے لے کر گیا جہاں رانا شمیم موجودتھے ، حسین نواز کے دفتر میں رانا شمیم کا بیان حلفی بنا کر تصدیق کی گئی۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جلد فرانزک رپورٹ اور دیگر دستاویزات سامنے لارہے ہیں، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ آڈیو لے کر عدالت جائیں۔

Comments

- Advertisement -