اشتہار

نیا وزیرخزانہ کون ہو گا؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں وزیرخزانہ کیلئے اسحاق ڈار کے علاوہ اور بھی نام ہیں، ایک بینک کے صدر بھی ، شمشاد اختر سمیت کئی لوگ امیدوارہوسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسے لینے ہیں تواسحاق ڈارکی صورت میں پیغام بھی دیکھناہے ، اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کے پاس بھیج رہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کیا پیغام دےرہےہیں ، اسحاق ڈار نواز شریف کی گڈبک میں ہیں وہ ان کوہی لے کر آئیں گے۔

وزیرخزانہ کے امیدوار کے حوالے سے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں وزیرخزانہ کیلئے اسحاق ڈار کے علاوہ اور بھی نام ہیں، ایک بینک کے صدر بھی وزارت خزانہ کیلئے موزوں امیدوار ہیں، وزارت خزانہ کیلئے شمشاد اختر سمیت کئی لوگ امیدوارہوسکتےہیں اور آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت کیلئےاسحاق ڈارکےعلاوہ دیگرنام موزوں ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیساتھ ساتھ مستقبل کےمشکل فیصلےبھی ہیں، حکومت کودیکھناہوگاکہ مشکل فیصلوں کیلئے کون سے لوگ موزوں ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رمضان کےپہلےعشرےمیں بدقسمتی سےقیمتیں اوپرچلی جاتی ہیں، گیس،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے تو نگراں حکومتیں کرچکی ہیں، اب نئی حکومت کونجکاری سےمتعلق اقدامات کرناہوں گے۔

اداروں کی نجکاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ نجکاری سے متعلق قانون کےوقت کو چھوٹا کرناچاہیے، قانون کے مطابق نجکاری میں480 دن لگتے ہیں اسے 160 دن کرناچاہیے، پیپلزپارٹی نجکا ری کےخلاف ہےلیکن بات چیت کرتی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا پی آئی اےسالانہ100ارب روپےکانقصان کرتاہے، پی آئی اےکےمعاملات بہترکیےجائیں تو سالانہ100ارب بچاسکتے ہیں، بات کرنی چاہیےکہ نجکاری نہیں توپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرجاناچاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کیساتھ ڈیل کرتاہےکسی جماعت کیساتھ نہیں، آئی ایم ایف کسی ملک میں جاکرالیکشن کےا ٓڈٹ نہیں کرتا، آئی ایم ایف کسی جماعت نہیں حکومت کیساتھ بات کرتاہے، بانی پی ٹی آئی کاآئی ایم ایف کوخط لکھناغلطی ہےلیکن اثرکچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نےایک مرتبہ نہیں2مرتبہ پاکستان کوڈیفالٹ سےبچایا، ایک مرتبہ میرے ذریعے اور ایک مرتبہ خود بات کرکے ڈیفالٹ سےبچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں