تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، گیارہ فوجی شہید

انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں گیارہ فوجیوں کی شہادت ہوئی ہے۔

ترکی کے وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر تتوان کے قریب گاؤں کیک میسی میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 فوجی شہید جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 25 منٹ کے قریب یپش آیا۔

ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ گئیں جنہوں نے ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوعہ سے منتقل کیے جانے والے فوجیوں میں سے 9 موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ دو فوجی دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباس بھی شامل ہیں جو ترک آرمی میں بطور کورکمانڈر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

ترک وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

امریکا اور نیٹو نے ہیلی کاپٹر حادثے اور فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجیوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اُن کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

Comments

- Advertisement -