شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان نے شوہر و اداکار احسن محسن اکرام کے ہمراہ حرم شریف سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی۔
منال خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللہ، ہم نے ساتھ عمرہ مکمل کرلیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی پر مبارک باد دی جارہی ہیں۔
منیب بٹ، ایمن خان، صدف کنول نے بھی منال اور احسن کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد دیتے ہوئے ’ماشااللہ‘ لکھا۔
دو روز قبل منال خان نے مدینے میں شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور لکھا تھا کہ ’الحمداللہ شکریہ اللہ پاک۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز منیب بٹ اور ایمن خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔