تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مداحوں نے منال خان کو سرپرائز کردیا

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے فین فالوؤنگ کے معاملے میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ یا دیگر معروف شخصیات اپنے پرستاروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا سہارا لیتی ہیں اور اس پر متحرک بھی نظر آتی ہیں۔

اسی کے ذریعے وہ اپنے کام سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی ہیں، آئے روز اپنی ذاتی زندگی اور کام سے متعلق تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات ویسے تو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر آفیشل اکاؤنٹ کے ساتھ موجود ہیں مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام ایک ایسا پلیٹ فارم ہیں جہاں پر تقریباً تمام ہی اداکاروں کا اکاؤنٹ موجود ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے بھی انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا، جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایمن اور منال خان کا خواتین کے نام اہم پیغام

منال خان نے سنگِ میل عبور کرنے پر انوکھے انداز سے خوشی منائی جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

ویڈیو میں منال خان کیک کاٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے اردگرد رنگ برنگے غبارے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار اس کیپشن کے ساتھ کیا کہ ’اب ہم 70 لاکھ ہوگئے ہیں‘۔

اس پُرمسرت موقع پر اداکارہ نے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خوشی منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو دیکھیں

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی فہرست میں عائزہ خان سرفہرست ہیں، جبکہ ایمن دوسرے اور ماہرہ خان تیسرے نمبر پر ہیں، اسی طرح سجل علی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -