تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مینارپاکستان واقعہ؛ ڈولفن ٹیم نے بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور:گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کی خاتون سے بدسلوکی کے واقعے پر ڈولفن ٹیم نےاپنابیان ‏ایڈیشنل آئی جی سیف سٹیزکوقلمبندکروا دیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈولفن اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ریسکیو کیا، ڈولفن ٹیم 295موقع ‏پرپہنچی تھی۔ سیف سٹیز کی جانب سےڈولفن کو15کال ہی ٹرانسفر نہ کی گئی، کال متعلقہ تھانےکی پولیس ‏کوٹرانسفرکی تھی۔

ڈولفن ٹیم سیکٹر انچارج کےکہنے پر جائے وقوعہ پرپہنچی، ٹیم نےلڑکی کوہجوم سے ریسکیو کر ‏کے تھانےمنتقل کیا۔

ٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ شرمناک واقعہ کے موقع پر مدد کے لیے پہچنے والےڈالفن اہلکار ‏زمان ‏قریشی نے کہا ہے کہ اطلاع ملتے ہی روانہ ہوگئے تھے لیکن مینارپاکستان پر رش کی وجہ سے ‏‏پہنچنے میں تیس منٹ لگ گئے

نمائندے اے آر وائی نیوز بابر خان سے گفتگو کرتے ہوئے زمان قریشی نے کہا کہ مینارپاکستان ‏‏گیٹ سے اسٹیج تک پہچنےمیں30منٹ لگے، 500سے700لوگوں نےلڑکی کو گھیرا ہوا تھا۔

زمان قریشی نے بتایا کہ جب ہم پہنچے تو لڑکی برہنہ اور نیم بےہوش تھی، قریب موجود لڑکوں ‏‏سے قمیض لےکر لڑکی کو پہنائی۔

Comments

- Advertisement -