اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سب سے کم جانی نقصان ہوا‘ نیتن یاہو گمراہ کُن بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ہزاروں فلسطینیوں کو بےدردی سے شہید کرنے والا اسرائیل دھڑلے سے جھوٹ بولنے لگا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حقیقت کے برخلاف دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فوج کے ہاتھوں اب تک کا سب سے کم جانی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے "دوستوں کے درمیان بہت سنجیدہ اور اہم گفتگو” کی۔

- Advertisement -

نیتن یاہو نے کہا کہ شولز نے اپنی ملاقات کے دوران شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد میں اضافے پر زور دیا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے ملک کی فوج نے جدید دور میں کسی بھی دوسری فوج کے مقابلے عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے زیادہ کام کیا ہے اور یہ کہ اسرائیل "زمین، سمندر اور فضائی راستے سے امداد بڑھانے کے لیے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے۔

یہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں 31,500 سے زیادہ فلسطینیوں کے قتل کے باوجود ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

اقوام متحدہ اور اسرائیل کے اتحادیوں کی جانب سے محصور انکلیو میں امداد پر پابندیوں پر تنقید کے باوجود حقیقت کے منافی بیان ہے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ "حماس کو ختم کرنا ہوگا” اور وہ آبادی کو منتقل کرنے کے بعد رفح پر زمینی حملے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملہ کرنے سے پہلے شہریوں کے تحفظ کے لیے کوئی منصوبہ تیار کرے اگر وہ اپنے قریبی اتحادی کی حمایت حاصل کرنا چاہے تاہم امریکی حکام نے حال ہی میں جمعے کے روز کہا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں