اشتہار

ویڈیو: مودی کے وزیر پر خارش لانے والے پاؤڈر سے حملہ، پھر کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک علاقے میں بی جے پی کے ایک وزیر پر کسی نے خارش لانے والا پاؤڈر یا کریچ کے بیج ڈال دیے، جس کے بعد انھیں زبردست خارش شروع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق مدھیہ پردیش میں اشوک نگر میں بی جے پی کی جانب سے نکالے جانے والے وکاس یاترا کے دوران وزیر برجندر سنگھ یادو پر کسی نے کریچ کے بیج یا پھلیاں ڈال دیں، جس سے انھیں شدید خارش شروع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق وزیر کی خارش اتنی بڑھ گئی کہ انھیں ایک گاؤں میں نہانا پڑ گیا، اور یاترا کے دوران ہی کپڑے بدلنے پڑ گئے، جس کے بعد انھیں خارش سے نجات ملی۔

- Advertisement -

یہ واقعہ مونگاولی اسمبلی کے دیورچھی گاؤں میں پیش آیا، وزیر برجندر سنگھ یادو عوامی رابطہ مہم پر نکلے تھے، کہا جا رہا ہے کہ اس دوران کچھ شرارتی عناصر نے کریچ کی پھلیوں کا پاؤڈر یا بیج ان پر ڈال دیا جس سے خارش شروع ہو گئی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وزیر برجندر سنگھ کھجلی کے بعد گاؤں میں رات کو نہاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں وزیر یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ کسی نے کریچ لگا دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں