اشتہار

بجٹ کی تیاری میں وزارتیں اور محکمے پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بجٹ کی تیاری میں وزارتیں اور محکمے پریشان ہوگئے ، کفایت شعاری تو دور کی بات طے شدہ بجٹ کم پڑنے لگا اور جاری اخراجات سمجھ سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ کی تیاری میں کفایت شعاری کے پیش نظر وزارتیں اورمحکمے پریشان ہیں ، جاری اخراجات میں پٹرول، ہاؤس سیلنگ اور یوٹیلیٹیز کے اخراجات سمجھ سے باہر ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ مالی سال بجٹ میں پٹرول کے اخراجات میں 60 فیصد اضافہ ہوا، موجودہ بجٹ میں پٹرول کا ریٹ 180 روپے کے حساب سے بنایا گیا جبکہ پٹرول 180 سے بڑھ کر 270تک جا پہنچا اور بجٹ بے قابو ہوا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزارتوں اور محکموں کے بجٹ میں 8 سے 11 فیصد اضافے کی تجویز ناکافی ہے، یوٹیلیٹیز بل کے ادائیگی میں 30 سے 32 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں کے بجٹ میں 8 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔

اسلام آباد میں مکانات کے کرائے30 فیصد بڑھ چکے ہیں، جس کے باعث ہاؤس سیلنگ اور ہاؤس رینٹ میں30 فیصد اضافہ ناگزیر ہے، گریڈ17کی ہاؤس رینٹ سیلنگ 41 ہزار 500 روپے ہے مگراس قیمت پر پورشن دستیاب نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 120 گز کا پورشن کم از کم 45 ہزار روپے کرائے پر دستیاب ہے،ایک وزارت کا ماہانہ ایندھن کابجٹ9 لاکھ 38 ہزار ،خرچہ 15 لاکھ تک پہنچ چکا جبکہ آئندہ بجٹ میں ایندھن کیلئےماہانہ 9 لاکھ38سےبڑھا کر 11لاکھ کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں