اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

"مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی وضاحت کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں، فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک بار پھر یہی دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بالر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سابق تیزفتار بالر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کی جگہ زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر کیے جائیں گے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اینڈی فلاور ابھی عہدہ قبول نہیں کر رہے کیونکہ وہ ملتان سلطانز کے کوچ اور چاہتے ہیں کہ رواں سال پی ایس ایل سے کچھ کمالیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے چھٹے ایڈیشن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ اپنا سیٹ اپ لائیں گے اور چہیتے کھلاڑیوں کی چھٹی کریں گے۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ وقار یونس اپنی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بالر مصباح الحق کے ماتحت کام کر رہے ہیں مگر اب بھی انہیں ملازمت کے لالے پڑ جائیں گے۔

کیا مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ پی سی بی نے وضاحت کردی

واضح رہے کہ دو روز قبل پی سی بی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں اس قسم کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا، پی سی بی نے وضاحت کی تھی کہ مصباح کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں