تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مس انگلینڈ مقابلہ: باحجاب امیدوار نے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی

لندن: مس انگلینڈ مقابلے میں باحجاب امیدوار سارہ افتخار نے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مس انگلینڈ مقابلہ حسن کے فائنل تک پہنچنے والی پہلی حجاب پوش مسلم خاتون سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں۔

سارہ افتخار کی عمر بیس برس ہے، پاکستانی لباس میں ملبوس وہ اکثر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں، بچپن سے میک اپ کی دلدادہ سارہ کہتی ہیں کہ مجھے تاریخ رقم کرنے کی توقع نہیں تھی، اب مجھے فخر ہے۔

مس انگلینڈ کی 20 سالہ مسلم امیدوار پہلے ہی مس ہودرز فیلڈ کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور مس انگلینڈ میں شمالی انگلش مارکیٹ ٹاؤن کی نمائندگی کررہی ہیں۔

سارہ افتخار نے کہا ہے کہ میں حجاب پہننے والی شاید پہلی خاتون ہوں تاہم میں عام لڑکی ہوں اور مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ہم سب کو برابر کا موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنا بدن پوشیدہ رکھتی ہوں اور سادہ لباس زیب تن کرتی ہوں تو اس میں مسئلہ کیا ہے، میں بھی مقابلے کے دوسرے شرکا کی طرح ہوں۔

سارہ افتخار کا کہنا تھا کہ میں 2018 کے مقابلے میں اس لیے شریک ہوئی ہوں کہ حسن کسی ضابطے کا پابند نہیں، سب ہی بلا لحاظ وزن، نسل، رنگ اور جسامت کے اپنے اپنے انداز میں حسین ہیں۔

انسٹا گرام پر سارہ نے لکھا کہ مس انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے کے جو مواقع میسر آئے ان کے لیے وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گی۔

Wowwwwwww!!!! I can’t even comprehend how amazing it felt for my name to be announced as a finalist in the Miss England Finals 2018! Alhamdullilah ❤️ It was an incredible experience and something which I will never be able to forget. The opportunities which I have received with being a finalist in Miss england are opportunities which I would never have thought of and will forever be grateful for @missenglandnews ———————————————————————— A special thanks for my sponsor @parisa_collections for providing me with my gorgeous scarves. A huge thank you to @angeladawn63 ,Kerry, Kirsty,Karina and all of the Miss England team you really have supported me a lot and shown me so much love 💕 Thanks for everyone who has supported me with your kind words it really means alot😭 Let’s get ready for the grand finals now💃🏻 #missengland #misspopularity #missyorkshire @hudexaminer

A post shared by S A R A🌹 (@sara_iftekhar) on

مقابلے کے دیگر شرکا میں سوفی ہال جن پر لندن میں تیزاب پھینکا گیا تھا اور جس کے داغ اب بھی موجود ہیں اور نفسیاتی صحت کی کارکن سارہ جین ہولیئر شامل ہیں۔

مقابلہ جیتنے والی ایلیشا کووی عالمی مقابلہ حسن میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گی، یہ مقابلے رواں سال دسمبر میں چین میں منعقد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -