تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

حیدرآباد: سات سالہ بچی کا قتل، پولیس کی چچی سے تفتیش

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں چھ سالہ  بچی کے قاتل کی تلاش جاری ہے۔ اس ضمن میں چچی  اور اس کی سے تفتیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں چھ سال کی بچی کو قتل کردیا گیا، ارمش گزشتہ روز گھر سے کھیلنے نکلی اور واپس نہ لوٹی، اغوا کار قتل کرکے لاش گھر کے باہر پھینک گئے۔

پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ بچی کی چچی نے اسے قتل کیا اور  اس کی ماں نے لاش کو ٹھکانے لگایا۔

والدین کی اکلوتی اولاد ارمش درندوں کے ہاتھوں زندگی گنوا بیٹھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقع پوش کو بیگ کے ساتھ گلی میں دیکھا جاسکتا ہے جس نے ایک طرف بیگ رکھا، گلی کا جائزہ لیا پھر واپس آکر بیگ خالی کیا۔

بچی کے بہیمانہ قتل پر والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چھ بجے یہ واقعہ ہوا ہے، بچوں کے ساتھ گلی میں کھیل رہی تھی ویڈیو سے ظاہر ہورہا ہے کہ کسی نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیا ہے، میری معصوم ارمش چلی گئی اب کبھی واپس نہیں آئے گی۔

بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ساڑھے پانچ بجے بچی گلی میں کھیل رہی تھی اسے گھر کے باہر سے ہی اغواء کیا گیا، ارمش گھر نہیں آئی تو اسے ڈھونڈا تاہم وہ نہ ملی جس کے بعد پولیس سے رجوع کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں گھر کا کوئی فرد ملوث ہوسکتا ہے اس لیے گھر والوں سے پوچھ گچھ ہورہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج ایک گھنٹہ پہلے کی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی موت دم گھٹنے کے سبب ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی ہلاکت میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، چچی اور بچی ایک ہی مکان میں رہتے ہیں ارمش کی چچی سے صرف پوچھ گچھ کی گئی تھی حراست میں نہیں لیا گیا۔

Comments

- Advertisement -