اشتہار

نیپال سے لاپتہ پاکستانی فوجی کو دھوکے سے بھارت پہنچانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیپال سے لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔ نیپال سے گمشدگی کے بعد حبیب ظاہر اب نیپال میں نہیں، انہیں دھوکے سے بھارت پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کہ پاک فوج کے گمشدہ ریٹائرڈ لیفٹینٹ کرنل حبیب ظاہر اب نیپال میں نہیں ہیں، انہیں دھوکے سے بھارت لے جایا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر 6 اپریل کی صبح کھٹمنڈو اور پھر وہاں سے بحروا پہنچے۔ حبیب ظاہر کی ملاقات ڈولی رینچل نامی شخص سے لمبینی میں ہوئی۔ حبیب ظاہر کو کالی ڈاہ کے مقام سے سرحد پار بھارت لے جایا گیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ

حبیب ظاہر کے سم کارڈ پر آخری سگنل کالی ڈاہ کے مقام سے ملے۔ کالی ڈاہ بارڈر کراسنگ لمبینی میں مایا دیوی مندر سے 7 کلو میٹر دور ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپال اور بھارت کے درمیان سرحد پر چیکنگ کا خاطر خواہ انتظام نہیں اور سرحد پار کرنا انتہائی آسان ہے۔ ذرائع کے مطابق شہری عموماً کاغذات کی جانچ کے بنا ہی سرحد پار کر جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ حبیب ظاہر 6 اپریل کو نیپال پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ انہیں ایک بھارتی ویب سائٹ کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر نیپال بلایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں