اشتہار

ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا، آصف سعید کھوسہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا، مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف مل رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ماڈل کورٹس میں کارکردگی دکھانے والے ججز میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ملک میں ماڈل کورٹس کا قیام صرف ایک خواب تھا، ججز کی محنت نے تیز اور سستے انصاف کی فراہمی کو حقیقت میں بدلا۔

چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات میں فریقین کو ضروری ریلیف مل رہا ہے، ماڈل کورٹس کے ججز نے بیمارعدالتی نظام کو پھر سے نئی زندگی دی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے تقریب کے شرکاء کو ماڈل کورٹس کی کارکردگی سے متعلق بر یفنگ دی۔

بعد ازاں تقریب کے آخرمیں بہترین کارکردگی پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے ججز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں قائم 465 ماڈل کورٹس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے پاکستان میں قائم465 ماڈل کورٹس نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، ڈی جی ماڈل کورٹس سہیل ناصر کا کہنا ہے کہ167 دنوں میں عدالتوں میں50 ہزار743 مقدمات کا فیصلہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ مقدمات ایک سے دوسری نسل تک چلنے کی کہانی اب ختم کر دی جائے گی اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں ماڈل عدالتیں بنیں گی، اور ان ماڈل کورٹس میں کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں