ماڈل و فلم میکر جیا خان کا کہنا ہے کہ وفادار اور دراز قد سے شخص سے شادی کروں گی۔
فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل جیا خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور شادی سمیت دیگر معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ کا جیا کہیں لگا کہ نہیں لگا؟
جیا خان نے کہا کہ ابھی تک جیا کہیں نہیں لگا اور نہ ہی تلاش کیا ہے لیکن جیون ساتھی وفادار اور دراز قد شخص ہونا چاہیے جس کا قد 6 فٹ ہونا چاہیے۔
ماڈل نے کہا کہ میں اپنی فیلڈ کے شخص سے ہی شادی کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں فلم میکنگ پڑھ رہی ہوں اور ڈائریکٹر بننا چاہتی ہوں، مجھے کرسٹوفر نولین اور امتیاز علی کی ہدایت کاری پسند ہے۔
جیا خان نے کہا کہ اداکاری کرنے کا شوق ہے لیکن اتنا نہیں ہے، فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ فلم بنانا چاہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ میں بھاری بھرکم لباس پہننا چیلنج ہوتا ہے اور 16 گھنٹے کے شوٹ اچھے نہیں لگتے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سیاہ رنگ کے لباس پسند ہیں۔