جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ملکی زراعت میں انقلاب : پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرونز پاکستان کے شعبۂ زراعت میں انقلابی ترقی لاسکتے ہیں جس کے بعد ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہنے پیغام میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے دو قسم کے نئے ڈرونز متعارف کروادیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں زرعی ڈرونز پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -


زرعی ڈرونز کی تیاری سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ دونوں زرعی ڈرونز پاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرونز 16لیٹر پیسٹی سائیڈ18منٹ تک اسپرے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فواد چوہدری کے مطابق پہلے پورے کھیت اسپرے کیا جاتا تھا اب سنسرز بتاتے ہیں کہ فصل کے کس حصے کو بیماری ہے اور صرف اس حصے پر اسپرے ہوتا ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں کو خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ کھیت کی مکمل مانیٹرنگ کی صلاحیت سے لیس ڈرونز زراعت میں نیا انقلاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں