تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وہ قدیم اشیاء جو جدید دور میں بھی استعمال کی جارہی ہیں

دنیا میں ہونے والی نت نئی ایجادات کو دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ اُس کی مدد کے لیے کس طرح سائنسی ماہرین نے ان اشیاء کو تیار کیا، کیا آپ جانتے ہیں قدیمی ادوار میں استعمال ہونے والی کچھ اشیاء آج کے جدید دور میں کارآمد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ دور میں استعمال ہونے والی ایسی اشیاء جو انسان کے لیے آسانیاں پیدا کرتی ہیں اُن میں سے کئی چیزیں زمانہ قدیم کی ہیں۔

پلاسٹک سرجری

پلاسٹک سرجری کے آلات 3 ہزار برس قدیم ہیں، دنیا میں ہونے والی پہلی سرجری کامیاب تو نہیں ہوئی تھی تاہم ماہرین نے اس کو جدید طرز میں تیار کیا اور اس کی خامیوں کو دور کیا جس کے بعد 8 سو سال قبل ان اوزاروں سے بھارت میں پہلی کامیاب سرجری کی گئی۔

بیٹری

ڈھائی ہزار سال قبل تیار کی جانے والی ہنڈیاں کے ذریعے روشنی کی جاتی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کاپر شامل کیا گیا اور اسے ٹیوب لائٹ کی شکل دی گئی۔

آلارم والی گھڑی

وقت بتانے کے علاوہ مقررہ وقت پر آپ کو جگانے والی گھڑی چار سو سال قبل تیار کی گئی،  یونان سے تعلق رکھنے والے لیکچرار پانی کی گھڑی استعمال کرتے تھے جو انہیں کلاس میں لیکچر دینے کے وقت کو یاد دلاتی تھی، بعد ازاں اس گھڑی کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا۔

کمپیوٹر مشین

انیٹیک یاتھر میکانزم ایک قدیم کمپیوٹر سمجھا جاتا تھا کیونکہ اس کے ذریعے چاند اور سورج کو گرہن لگنے کی پیش گوئی کی جاتی تھی جبکہ یہ مشین اولمپک گیمز کی تاریخ اور اس کا آغاز کرنے کے لیے بھی استعمال کی گئی تھی۔

دھوپ کے چشمے

دھوپ میں استعمال کیا جانے والا چشمہ 12ویں صدی میں چینی ماہرین نے تیار کیا، ابتدائی طور پر یہ دھوپ اور دھوئیں سے محفوظ رہنے کے لیے تیار کیا گیا تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس کا شمار فیشن میں ہونے لگا۔

اسمارٹ فون

پینکن نامی مصور نے 1933 میں ایک فن پارہ تخلیق کیا جو اطالوی امریکا کے حالات کو بیان کی غمازی پر مبنی تھا، اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر بیٹھے ہوئے شخص کے پاس اسمارٹ فون ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -