تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اہم یورپی ملک کا موڈرنا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے 12 سے 17 سال کے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دے ‏دی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے معمر افراد، طویل المدتی امراض اور جان لیوا بیماریوں ‏کے شکار افراد کی ویکسینیشن کے بعد بڑی عمر اور پھر نو عمر افراد کی مرحلہ وار ویکسینیشن ‏کا عمل کاری ہے۔

سوئٹرزلینڈ نے بھی ویکسینیشن مہم کو وسیع کرتے ہوئے اب 18 سال سے کم عمر کے افراد کو ‏ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

سوئس ایجنسی کے مطابق سوئس میڈک نے 12 سے 17 سال کے افراد کو امریکی کورونا ویکسین ‏موڈرنا لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 12 سے 17 سال عمر کے افراد کے لیے بھی وہی طریقہ کار اپنایا گیا ہے جو 18 ‏سے 25 سال کے افراد کے لیے اختیار کیا گیا تھا۔

مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عمر کے افراد میں ویکسین کے ذریعے اسی طرح اینٹی ‏باڈیز بنتی ہیں جس طرح 18 سال سے زائد عمر افراد میں بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں یورپی میڈیسین واچ ڈاگ نے 12 سے 17 سال کے بچوں کو ‏موڈرنا ویکسین لگانے کی منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -