تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فلو اور کورونا کے لیے ایک ہی خوراک پر مشتمل ویکسین، کمپنی کا بڑا اعلان

امریکی دواساز کمپنی موڈرنا نے فلو اور کورونا کے خلاف ایک خوراک پر مشتمل ویکسین تیار کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا نے ایسی ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی ایک خوراک کورونا وائرس اور فلو کے خلاف کارآمد ہوگی۔

موڈرنا کے سربراہ اسٹیفن ہانسل کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک ہی خوراک لگوانی پڑے گی جو بوسٹر خوراک کے طور پر بھی موثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی اولین ترجیح ہے کہ سانس کی بیماریوں کے لیے سالانہ بنیادوں پر بوسٹر ویکسین مارکیٹ میں لائی جائے جو حالات کے مطابق اپ گریڈ کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موڈرنا کمپنی نے چھ ماہ سے 12 سال سے کم عمر کے بچوں میں ویکسین کے ٹیسٹ ٹرائل کے درمیانی مراحل کے نتائج بھی شیئر کیے تھے، جن کا امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن جائزہ لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق مختلف تحقیق میں نیا انکشاف!

بچوں میں ٹرائل کے حوالے سے کمپنی نے کہا تھا کہ ٹیسٹ ٹرائل کے دوران پچاس مائیکرو گرام پر مشتمل ویکسین کی ایک خوراک بچوں کو لگائی جائے گی۔

ٹیسٹ ٹرائلز چار ہزار بچوں پر مشتمل گروپ پر کیے جا رہے ہیں جس میں چھ سال سے لے کر بارہ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا تھا کہ مختلف عمروں کے گروپس کے لیے ویکسین کی مناسب مقدار کی خوارک سے متعلق تحقیق ابھی جاری ہے۔ دو سے چھ سال جبکہ چھ ماہ سے دو سال کے بچوں کے لیے ویکسین کی مناسب مقدار سے متعلق ٹرائلز کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ نے 18 سال اور زیادہ عمر کے افراد کے لیے موڈرنا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -