تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ، مودی سخت پریشان، سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لیے بلا لیا

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی، جس میں محبوبہ مفتی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر 24 جون کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے، جس میں جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو بھی شرکت کا دعوتِ نامہ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانفرنس کی صدارت نریندر مودی کریں گے، جس میں شرکت کے لیے ملک کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں ، رہنماؤں اور شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گی‘۔

مزید پڑھیں: بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے: محبوبہ مفتی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں آرٹیکل 370 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ پر بھی بات کی جائے گی۔

محبوبہ مفتی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ سابق وزیر اعلیٰ پہلے ہی مؤقف اختیار کرچکی ہیں کہ جب تک کشمیر کی حیثیت کو دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا، بھارتی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

Comments