تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کا روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

نئی دہلی: مودی حکومت نے بھارت میں مقیم روہنگیا کے مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برمی حکومت کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے روہنگیا کے پناہ گزین مسلمانوں کو ہندوستان میں اپنے سر چھپانے کے لالے پڑ گئے۔

بھارتی داخلہ امور کے وزیر کرن ریجی جو نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت ہندوستان میں رہنے والے روہنگیا کے مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین کے طور پر تصور کرتی ہے، ہم جلد انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کردیں گے‘۔

مودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا کہ جب بھارتی وزیراعظم برما کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، نریندر مودی کے دورے پر بھارت کے مسلمانوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

پڑھیں: روہنگیا مہاجرین سے اظہار یکجہتی، اردگان کی اہلیہ بنگلہ دیش پہنچ گئیں

بھارت میں مقیم روہنگی خاتون مسلم کا کہنا ہے کہ ہم برما سے اس لیے یہاں آئے کہ وہاں ہمارے اوپر مظالم کیے جاتے ہیں اور ہمارے گھروں کو جلایا جاتا ہے اگر یہاں سے بے دخل کیا گیا تو معلوم نہیں کہاں جائیں گے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مودی سرکار کے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے، اس ضمن میں کامن ویلتھ ہیومن رائٹس کے رہنماء راجہ بگا انے کہا کہ بھارتی اور عالمی قوانین کے تحت حکومت روہنگیا کے پناہ گزینوں کو بے دخل نہیں کرسکی۔

واضح رہے بھارت نے ماضی میں روہنگیا کے مسلمانوں کو انسانی ہمددری کے تحت اپنی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت دی تاہم یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ مودی کے برما دورے کے بعد حکومت اچانک انسانی ہمدردی سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -