جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مودی حکومت نے بھارتی فوج کی توہین کی، راہول گاندھی

اشتہار

حیرت انگیز

راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم اور ان کی حکومت کر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈین فوج کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے مرکزی لیڈر کا کہنا تھا کہ فوج میں نافذ کی گئی اگنی ویر اسکیم متعصبانہ ہے۔ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نے بھارتی فوج کی توہین کی اور دو طرح کے فوجی بنا دیے جس میں ایک کو زیادہ مراعات مل رہی ہیں۔

مدھیہ پریش کے بھنڈ حلقہ انتخاب میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ یہاں سے لوگ فوج میں سب سے زیادہ تعداد میں جاتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مودی کی اسکیم کے تحت فوج کے ایک طبقے کو کو پنشن ملے گی، کینٹین ملے گی، بہتر تربیت حاصل ہوگی جبکہ دوسرے جوان کو نہ تو کینٹین کی سہولت ملے گی، نہ پنشن ملے گی اور نہ ہی اچھی تنخواہ حاصل ہوگی۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ اس تقسیم کی وجہ سے ایک کو اگنی ویر کہتے ہیں جبکہ دوسرا عام جوان ہوتا ہے۔ ایک کے شہید ہونے پر لواحقین کو سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ دوسرے کو شہید کا درجہ بھی نہیں ملے گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ ہمارے فوجی اور بھارتی عوام اگنی ویر جیسی اسکیمیں نہیں چاہتے، ایسا صرف اور صرف وزیر اعظم مودی چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی معمولی الیکشن نہیں ہے بلکہ دو نظریات کی جنگ ہے۔ آئین نے ملک کے غریب، دلت اور جنرل کیٹیگری کے لوگوں کو حقوق دیے ہیں، جن کی حفاظت کے لئے کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد میدان میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے ذہن سازی کر لی ہے کہ اگر وہ الیکشن جیتیں گے تو آئین کی کتاب کو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔ ملک کے لوگوں کو جو حقوق حاصل ہیں وہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں