تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

معین علی کا بڑا فیصلہ

آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم کی قیادت میں دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

34 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال 64 ٹیسٹ میں 2,914 رنز اور 195 وکٹوں کے ساتھ طویل فارمیٹ چھوڑ دیا تھا تاہم وہ انگلینڈ کے لیے محدود اوورز کے فارمیٹس میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

معین علی کا کہنا ہے کہ برینڈن میک کولم نے انہیں پیغام بھیجا کہ وہ ‘ان’ ہوں، میں نے ان کے ساتھ بھارتی لیگ کھیلی ہے اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے واقعی لطف اٹھایا ہے۔

انگلینڈ نے جمعرات کو میک کولم اور نئے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جب نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز لارڈز میں شروع ہو رہی ہے۔

معین علی کا کہنا ہے کہ ہم نے بات کی اور میک کولم نے کہا کہ مستقبل میں اگر کوئی ٹور ہو یا ضرورت پڑے تو کیا آپ دستیاب ہوں گے؟ جس میں نے کہا کہ مجھے آپ کال کر سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -