تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فاسٹ بولر کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا کہ محمد عامر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لیتے ہیں تو ہم انہیں ویلکم کہیں گے۔ وہ اپنی کارکردگی سے سلیکشن ثابت کرلیں گے تو پاکستان کے لیے کھیل سکیں گے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے میرا موقف بہت سخت ہے تاہم عامر سزا بھگت چکے ہیں اور ان کے کیلیے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین کے اس واضح موقف کو کرکٹ حلقوں میں محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے گرین سگنل کہا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیف سلیکٹر اور کپتان انضمام الحق بھی محمد عامر کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ عامر کی فٹنس اچھی ہے تو انہیں کم بیک کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پیسر محمد عامر نے سال 2020 میں انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے سلوک پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

رمیز راجا نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے 2009 میں انگلینڈ کے خلاف بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں۔ وہ اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سہلٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -