تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

محمد حفیظ نے شاہ رخ خان کا کونسا تحفہ سنبھال رکھا ہے؟

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے دیے جانے والے تحفے سے متعلق بتادیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اپنے گھر میں اداکارہ شاہ رخ کی جانب سے دیا جانے والا ایک خاص تحٖفہ سجا رکھا ہے جس سے متعلق انہوں نے ایک انٹرویو میں بتادیا۔

محمد حفیظ نے بتایا کہ کیریئر کے دوارن جو بھی کامیابیاں اور ایوارڈز ملے ہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جب بھی میں ان ایوارڈز کو دیکھتا ہوں تو مجھے فخر ہوتا ہے کہ پاکستان کے لیے کھیل کر اتنے ایوارڈز حاصل کیے۔

شاہ رخ خان کے تحفے سے متعلق سوال پر حفیظ نے بتایا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے نائٹ کی شکل کا ایک سووینئر تمام کھلاڑیوں کو دیا تھا جو آج بھی میں نے سنبھال رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی کارکردگی دکھاؤں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں محمد حفیظ نے لاہور قلندرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا، حفیظ کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -