اشتہار

’مڈل آرڈر بیٹرز ٹیم کے ساتھ کیوں موجود ہیں؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی اور میزبان نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے 18.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان بابر اعظم کو 53 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نائب کپتان شاداب خان نے بھی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان کا بھرپور ساتھ دیا اور 22 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 2 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

- Advertisement -

اس کے علاوہ محمد نواز 19 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

قومی بولرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 147 رنز تک محدود رکھا، حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بابر اعظم نے شاداب اور نواز کو جلدی بھیجنے کی وجہ بتادی

قومی ٹیم کی کامیابی پر سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو مبارک باد دی گئی لیکن سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کی خامیاں بتادیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ ’شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہوسکتی ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ ’اس طرح کی تبدیلی سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ اگر ان مڈل آرڈر پر اعتماد نہیں تو پھر وہ ٹیم کے ساتھ کیوں ہیں ٹیم میں یہ مسئلہ رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں