تازہ ترین

محمد حفیظ کو کس پریشانی نے گھیر لیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ لاہور میں نہ ہی پیٹرول دستیاب ہے اور نہ کسی اے ٹی ایم میں کیش موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے باعث حکومت نے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے ہیں۔  راستوں کی بندش اور سیاسی صورتحال کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول نہ ملنے کی شکایات سامنے آرہی ہے۔

ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور میں پیٹرول نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ سیاسی فیصلوں سے عام آدمی کو کیوں مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں، لاہور کے کسی پمپ پر پٹرول دستیاب نہیں ہے اور نہ ہی کسی اے ٹی ایم مشین میں کیش موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -