قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آل راؤنڈر محمد نواز پر غصہ ہوگئے۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ایڈن مرکرام نے 91 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ ملر 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹیمبا باووما 28 اور کوئنٹن ڈی کاک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وین ڈر ڈوسن 21 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، مارکو جانسن کو 20 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم میچ جب سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تھا فاسٹ بولرز کے اوورز ختم ہوگئے تو بابر اعظم نے محمد نواز کو اوور دیا لیکن انہوں نے چوکا کھا لیا۔
مہاراج کے چوکے کے بعد جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کرلی وہ جیت کا جشن منانے لگے تو دوسری طرف بابر اعظم محمد نواز پر برس پڑے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم محمد نواز پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
— CricTracker (@Cricketracker) October 27, 2023