ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رضوان نے بابر اعظم سے سوال کرکے انہیں مشکل میں ڈال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم سے سوال کرکے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) اسپیس پر بابر اعظم نے مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا جس میں محمد رضوان نے سرپرائز انٹری دی۔

محمد رضوان بابر سے سوال کیا کہ شادی کب کررہے ہیں؟ اور یہ بھی بولا کہ آپ کو اس سوال کا جواب دینا پڑے گا۔

- Advertisement -

بابر اعظم نے پہلے ہنسے، پھر بولے آپ اکیلے میں بتاؤں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم کی شادی کا انتظار مجھ سے زیادہ اہلیہ کو ہے وہ روز پوچھتی ہیں بابر کب شادی کریں گے۔

اس سے قبل بابراعظم نے کہا تھا کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا کردار ہے سیفی بھائی نےاپنی کپتانی میں بہت سپورٹ کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ فخرزمان پاکستان کےمیچ ونرکھلاڑی ہیں بنگلادیش کے کھانے تھوڑے میٹھے ہیں مگر مزیدار ہیں بنگلادیش کے فینز بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں والدہ کا کام میں ہاتھ بٹاتا تھا میرے والدین ہی میرے رول ماڈل ہیں ورلڈکپ جیتنا سب سے بڑا مقصدہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ جس دن میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ڈیبیو کیپ حاصل کی اور کپتان مقرر ہوا وہ میرے کیریئر کے دو جذباتی لمحات تھے جبکہ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی شکست بھی میرے لیے ایک افسوسناک دن تھا۔

ایک سوال پر بابر نے کہا تھا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں بہترین ہیں فیملی کے بعد مداحوں کو سب سے بڑا سپورٹر سمجھتا ہوں میرے مداح ہر اچھے برے وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اچھےبرےوقت آتےہیں،مداح ٹیم کوسپورٹ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں