ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے تعاقب میں 40.1 اوورز میں 210 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ 81 رنز سے جیت لیا۔

سعودشکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

- Advertisement -

تاہم ہدف کے تعاقب میں جب نیدرلینڈز کی اننگز جاری تھی کہ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب رضوان نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی ہو اس سے قبل محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں