17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد یوسف نے طیب طاہر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے طیب طاہر کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ طیب طاہر سمیت جن لڑکوں کی کارکردگی اچھی ہو انہیں ضرور نظر میں رکھنا چاہیے جب میں آیا تو طیب پندرہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے عہدہ ملا تو لڑکوں کو دیکھنا نہیں تھا پھر کراچی میں کیمپ لگایا جس میں طیب طاہر سمیت کچھ لڑکے جو رہ گئے تھے ان کو بلایا۔

- Advertisement -

محمد یوسف نے بتایا کہ طیب طاہر مجھے اچھا لگا وہ ٹیکنیکل ساؤنڈ پلیئر ہے، اس کو ایشیا کپ میں لے کر بھی گئے لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ میچز کے لیے تیار نہیں ہے عمر اس کی ابھی کم ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ طیب طاہر کے پاس ابھی بہت وقت ہے وہ آگے کرکٹ کھیل سکتا ہے، اسے آگے موقع دیں گے، اکیڈمی میں بھی بلائیں گے، طیب کو کچھ ٹپس بھی دی ہیں جس پر وہ کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر)، علی اسفند (نائب کپتان)، علی رضا، احمد حسن، عامرحسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں