جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

محب مرزا کا ذو معنی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ آمنہ شیخ کے سابقہ شوہر نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ’وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان نہ ہوں اور ہمیشہ مثبت رہیں‘۔

انہوں نے جو تصویر پوسٹ کی اُس پر مزید لکھا تھا کہ ’اگر اچھا وقت نہیں رہتا تو برا وقت بھی گزر جائے گا کیونکہ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا‘۔

 

View this post on Instagram

 

Waqt kabhi aik jaisa nahi rehta… #itstime #wakeup

A post shared by Muhib Mirza (@mohibmirza) on

یاد رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ2005 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے، بعد ازاں اُن کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں محب مرزا نے تصدیق کی تھی کہ اُن کے اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ انہوں نے راہیں جدا کرنے کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی البتہ اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اب ہم ساتھ نہیں رہتے اور صاحبزادی اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں

واضح رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ تین روز قبل ہی ایک تاجر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی انہوں نے خود بھی تصدیق کی ہے۔

مداحوں کا خیال ہے کہ آمنہ شیخ کی تصدیق کے بعد محب مرزا نے یہ پوسٹ کی کیونکہ ممکن ہے کہ اُن کا دل بہت دکھا ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں