پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

محسن بیگ کے گھر چھاپہ، عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے صبح ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، سوا 2 بجے تک ایس ایچ او نے ریکارڈ اور زیر حراست محسن بیگ پیش نہیں کیا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور ایس ایچ او کی ایف آئی آر سے ثابت ہے چھاپہ غیر قانونی تھا، چھاپہ مار ٹیم میں جو لوگ شامل تھے وہ چھاپے کا اختیار نہیں رکھتے تھے، تھانہ مارگلہ ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے الگ مقدمہ بنایا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مراد سعید سے متعلق غیراخلاقی زبان، محسن بیگ کیخلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج

فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا، ریکارڈ سے ایس ایچ او کا غیر قانونی اختیار ظاہر ہوتا ہے، محسن بیگ کا بیان پولیس ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

عدالت نے حکم نامے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو بھی بھیجنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ نجی پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں