تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’عمران خان نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کی رسول ﷺ سے محبت کو اجاگر کیا‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کے دلوں میں موجود رسول ﷺ کی محبت کو اجاگر کیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان  عالم اسلام اور مسلمانوں کی کھل کر ترجمانی کررہے ہیں، کوئی بھی مسلمان رسول ﷺ کی ناموس کی توہین  برداشت نہیں کر سکتا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ ’فخر ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں رسولﷺ کی ناموس کی بات کی، رسولﷺ کی توہین ہماری برداشت سے باہر ہے، اب اس سلسلے کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے کیونکہ رسولﷺ کی ناموس سے زیادہ مسلمانوں کو کوئی چیز عزیز  نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم نے دنیا کو مسلمانوں کی رسولﷺ سے محبت کواجاگر کیا،فلسطین کے مسئلے  پر کوئی بھی  سمجھوتہ نہیں کریں گے، فلسطینیوں کا مسئلہ ان کی مرضی اور خواہش کے مطابق حل ہوناچاہیے، آج کاپاکستان فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری کا یو این واچ کے ٹوئٹ کا کرارا جواب

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردِ عمل میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذہب قبول نہیں ہے، فرانس میں حضور اکرم ﷺ کی گستاخی ناقابلِ برداشت ہے۔

وزیراعظم کے اس ٹویٹ پر یو این واچ نامی ویریفائیڈ اکاؤنٹ نے ایک ٹوئٹ میں پاکستان کی ہیومن رائٹس (انسانی حقوق) کونسل میں رکنیت کو ناقابل برداشت کہا تھا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ یو این واچ کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، بس نام ملتاجلتا رکھا گیا ہے، یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیلی گروپس کی سرپرستی حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -