اشتہار

مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ سپر ہٹ گانا ’آفریں آفریں‘ گنگنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام پر موجود اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

مومنہ مستحسن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 4 ملین سے زائد ہے جبکہ گلوکارہ نے 520 لوگوں کو فالو کررکھا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر صارفین مومنہ کے یوں اچانک تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے پر تشویش میں مبتلا ہیں تاہم گلوکارہ کی جانب سے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مومنہ

واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے گانا ’آفریں آفریں‘ کے بعد کئی گانے گنگنائے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ 2016 میں مومنہ مستحسن نے علی نقوی نامی شخص سے منگنی کی تھی اور 2017 کے اوائل میں ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں