تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ابوظہبی میں پاکستانی آرٹسٹ کے فن پاروں کی نمائش

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں ایک آرٹ ایگزیبیشن کا اہتما م کیا گیا، نمائش میں پاکستانی نژاد برطانوی مونا نقش کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرٹ کی یہ نمائش پاکستانی سفارت خانے اور ’پوئٹک اسٹروک‘ کے اشتراک سے منعقد کی گئی اور اس کا عنوان ’ میڈیٹی ایٹو ٹرانس‘ رکھا گیا تھا۔

تقریب میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان نے خلیجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں مونانقش کے رنگوں کو منتخب کرنے اور روشنیوں کے استعمال سے بے پناہ متاثر ہوا ہوں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ یواے ای آرٹ اور کلچر کا حب ہے اوریہ نمائش یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات کے سلسلے کی کڑی ہے‘‘۔

مونا نقش پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور نمائش میں ان 32 فن پارے رکھے گئے ہیں۔ان کی تصویروں میں پھولوں کی نزاکت ایک خاص انداز لیے ہوتی ہے جو کہ انہی کا خاصہ ہے۔ اس شو کا اہتمام پوئٹک اسٹروک کی عائشہ امتیاز نے کیا ہے۔

مونا نقش اور ان کے کام کے حوالے سے گفتگو کرتے عائشہ کا کہنا تھا کہ ’’ یہ پہلی بار ہے کہ ابوظہبی میں مونا کے کام کی نمائش ہورہی<

ہے۔ ان کا کام آرٹ گیلریوں میں دستیاب نہیں ہے ۔ یہ ابو ظہبی کے آرٹ لوورز کے لیے ایک انتہائی خاص موقع ہے کہ وہ مونا اور ان کے فن پاروں کو ایک ساتھ دیکھ پائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مونا کے فن پاروں کی پیچیدگی اور بے ساختگی مداحوں کو اپنی گرفت میں لے لے گی۔

Comments

- Advertisement -