تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شہباز، حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس؛ آئی او دل کے عارضے میں مبتلا

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تھقیقات کرنے والے آئی او دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ندیم اختر دل کی تکلیف پر پی آئی سی منتقل کر دیے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم کی پرائمری پی سی آئی کر دی گئی۔

ایم ایس پی آئی سی کے مطابق ندیم اختر کو انجیو پلاسٹی کر کے ایک اسٹنٹ ڈال دیاگیا۔ منی لانڈرنگ کیس کے موجودہ تفتیشی افسر کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے تھے۔ شہباز حکومت نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کوعہدے سے ہٹا دیا تھا۔

ڈاکٹر رضوان عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا مگر جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹررضوان نے بطور ڈائریکٹرایف آئی اے شہبازشریف اور ان کی فیملی کے منی لانڈرنگ کیسزمیں تفتیش کی جب کہ شوگر اسکینڈل سمیت کئی کیسوں کی بھی تحقیقات کی تھیں۔

موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے تاہم مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالتے ہی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ کر دیا تھا۔ وہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کرنے والے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے ہیں، مرحوم بہت دلیر، فرض شناس تھے، اللہ انہیں جنت میں جگہ نصیب فرمائے۔

Comments

- Advertisement -