اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پرویز الٰہی کی 5کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ، ایف آئی اےوکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی کیخلاف ٹھوس شواہدثبوت موجود ہیں۔

وکیل ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جو منی لانڈرنگ میں سہولت کار یا شامل ہو اس سےتحقیقات ہونی ہیں، کتنے مزید افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس کی معلومات حاصل کرنی ہیں، ملزم قصور وار ہے یابے گناہ یہ تفتیش میں سامنے آسکےگا، جبران خان نےفرنٹ مین کے طور پر کام کیا، جبران خان کوتحقیقات کے لیےبلایا مگر پیش نہیں ہوئے۔

پرویزالہٰی کے وکیل رانا انتظار نے کہا کہ 5کمپنیوں کا پتہ ایک ہی جگہ کا بتایا جا رہا ہے، مونس الٰہی کے 31 فیصد شیئرز بتائے گئے ہیں ، مقدمےمیں پرویز الٰہی پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں لگایا گیا،کچھ کمپنیوں کے ذریعےمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے، 8 جون کوپرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا،3 مقدمات قائم کیے گئے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائےگئے،گزشتہ روز پرویزالٰہی کی ضمانت ہوئی۔

راناانتظار کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کوئی نوٹس تک جاری نہیں کیا گیا، کسی عدالت سےاس کیس میں گرفتاری کے لیےرجوع نہیں کیاگیا،جبران خان کو مونس الٰہی کافرنٹ مین بتایا گیا ہے پرویزالٰہی کانہیں، باپ بیٹے اور بیٹا باپ کےکاموں کا ذمہ دار نہیں ہے۔

پرویزالہٰی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا ان کمپنیوں کےخلاف دنیا بھر میں کیا کوئی شکایات درج ہیں ،پرویز الٰہی نان کمپنیوں کے ڈائیریکٹر،شیئر ہولڈرنہیں ہیں، استدعا ہے پرویزالہٰی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 5 کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی کو عدالت پیشی سے قبل سروسزاسپتال لے جا کرمعائنہ کرایا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے پرویزالہی کو صحت مند قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں