جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانتوں کا تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسپشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے ملزمان کو شامل تفیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے دو صفحات پر مشتمل منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ جاری کردیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں۔

فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت دو دو لاکھ کے مچلکے کے عوض منظورکی جاتی ہے ملزمان دو روز کے اندار ضمانتنی مچلکے عدالت میں جمع کرائیں۔

- Advertisement -

تحریری طور پر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان درخواست ضمانت کا حتمی فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ پرعدالت میں لازمی پیش ہوں۔

عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت پہلے بنکنگ عدالت میں زیر سماعت تھی ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان اب اسپیشل سینٹرل عدالت میں جمع کرارکھا ہے، ایف آئی اے افسران آئندہ  سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں