پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سیشن عدالت نے رشوت لینے، دینے اور اعانت جرم کے مقدمے میں مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔

ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی گئی ، اطلاع کے لیے ملزم کے گھر، شارع عام اور احاطہ عدالت میں اشتہار چسپاں کیے گئے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہے، ملزم شامل تفتیش ہونے سے گریزاں ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم مونس الٰہی اور شریک ملزم عامر سہیل کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

جس پر عدالت نے مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

اس سے قبل عدالت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا تھا جبکہ عدالت نے مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ، تمام جائیداد کے منجمد ہونے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کا درست ایڈریس سمیت مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں