مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی اب مزید کچھ درکار نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس مین پنجاب میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد ق لیگی رہنما نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی ہے اور ہم نے انہیں یقین دہائی کرائی ہے کہ اب مزید کچھ بھی درکار نہیں ہے۔
مونس الہٰی نے مزید کہا کہ ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے جب کہ عمران خان نے صوبائی کابینہ کے دوسرے مرحلے کی اجازت دے دی ہے۔