تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بندر نے پرواز کرتے بگلے کو پکڑ کر بے رحمی سے کیوں مارا؟ ویڈیو وائرل

برطاینہ میں بندر نے ہوا میں اڑتے ہوئے سمندری بگلے کو پکڑ کر بے رحمی سے کھمبے پر پٹخ پٹخ کر مار ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بندر کی بے رحمی اور سفاکیت کا واقعہ برطانیہ کے شہر چیس شائر میں واقع چیسٹر چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں پرواز کرتے بگلے کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر پکڑ کر مار ڈالا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر میں موجود بندر لکڑی کے کھمبے پر چڑھا ہوا ہے اور پرواز کرتے ایک سی گل (سمندری بگلے) کو پکڑا ہوا ہے۔

بندر اس بگلے کو سر سے پکڑ کر 20 فٹ اونچے کھمبے پر پٹخ پٹخ کر مار رہا ہے، بند کی یہ سفاکیت پانچ منٹ تک جاری رہی۔

اس ویڈیو کو اب تک بیس لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مناظر اتنے خطرناک ہیں کہ چڑیا گھر میں موجود سیاحوں کی چیخیں نکل گئیں، مگر لوگوں کا خیال ہے کہ سی گل نے یقیناً بندر کیساتھ کچھ کیا ہوگا جس کے باعث بندر نے اس قدر جنونیت دکھائی اور اسے بہیمانہ طریقے سے مار ڈالا۔

خیال رہے کہ سی گل (سمندری بگلا) ایک بے باک پرندہ ہے، جو سیاحوں کو ٹھونگیں مارنے اور ان سے کھانا چھیننے میں بہت ماہر ہیں۔

Comments

- Advertisement -