تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چپس نہ دینے پر بندر نے آدمی کی درگت بنا دی، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

بندر وہ شرارتی جانور ہے جو من پسند چیز نہ ملنے پر مشتعل ہوجاتا ہے، ایک بندر نے چپس نہ دینے پر ایک آدمی کی ٹھیک ٹھاک درگت بنا ڈالی۔

بندر ایک شرارتی جانور ہے جس کی عادتیں انسانوں سے ملتی جلتی ہیں اور وہ انسانی غذاؤں کو بھی خوب رغبت سے کھاتا ہے، انسانوں کا کھانا چوری کرکے یا چھین کر کھانا اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے، یہی وجہ ہے کہ جہاں وہ کوئی کھانے پینے کی چیز دیکھتا ہے وہیں اسے اچکنے کے لیے دوڑ پڑتا ہے اور اگر کوئی اس میں رکاوٹ بنتا ہے تو پھر اس کی خیر نہیں ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی نے بندر کو چپس کا پیکٹ دینے سے انکار کیا تو بندر نے اس کی درگت بنا ڈالی اور یوں وہ آدمی نہ صرف چپس سے محروم رہا ہے بلکہ بنروں نے اسے سبق سکھا دیا کہ وہ ان کی محفل میں بیٹھ کر یہ جرات نہ کرے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اسی حوالے سے دلچسپ ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چپس کا پیکٹ پکڑے اسے کھول کر کھانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے اور اس کے گرد چار پانچ بندر جمع ہوکر چپس کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر ایک بندر اس آدمی سے چپس کا پیکٹ چھیننے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران وہ مزاحمت پر اچھل کر اس آدمی کے سر پر حملہ کرتا ہے اور اس کے بال نوچ کر اسے زمین پر گرا دیتا ہے۔

 

بندر کے اس اچانک حملے سے وہ شخص حواس باختہ ہوجاتا ہے جب کہ چپس بھی پیکٹ سے گر کر اطراف میں پھیل جاتے ہیں جس کو بعد میں دیگر بندر مزے لے لے کر کھاتے ہیں جب کہ وہ شخص بھی اس واقعے کے بعد زمین پر گرے چپس ان بندروں کو کھلانے میں مدد کرتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں اس پر دلچسپ تبصرے ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -