تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت، بندروں کا لیب ٹیکنیشن پر حملہ، کرونا نمونے چرا کر فرار

نئی دہلی: بھارت میں بندر لیب ٹیکنیشن پر حملہ کرکے کرونا وائرس کےمریضوں کے خون کے نمونے چرا کر فرار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے میرٹھ میڈیکل کالج میں بندر لیب ٹیکنیشن پر حملہ کرکے کرونا وائرس کے مریضوں کے خون کے نمونے چرا کر فرار ہوگئے۔

ٹیکنیشن نمونے لے کر جارہا تھا اس سے پہلے کہ وہ منزل پر پہنچتا بندروں نے اس سے نمونے چھین لیے اور درخت پر جاکر بیٹھ گئے، ٹیکنیشن نے واقعے کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ کرلی۔

رپورٹ کے مطابق علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں خوف ہے کہ بندروں کی اس عجیب حرکت کی وجہ سے وائرس پھیل جائے گا کیونکہ بندر رہائشی علاقوں کے آس پاس ہی موجود ہوتے ہیں۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ کالج میں بندروں کی اس حرکت کی اطلاع ملی ہے، بندروں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے اور کالج فی الحال ان نمونوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جانور ان نمونوں کو کو لے کر رہائشی علاقوں میں چلے جاتے ہیں تو یقینی طور پر وہاں آلودہ کٹس کی وجہ سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بندروں کا نمونے لے جانا صحت کے حکام کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 4797 تک جاپہنچی ہے جبکہ وائرس سے ایک لاکھ 67 ہزار 442 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -