جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ہندو انتہا پسندی سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوگی ، موڈیز

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک :‌مسلمانوں کا استحصال، سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی اور گائے کے گوشت پر پابندی پاکستانی فنکاروں پر زمین تنگ کرنا ہر واقعہ بھارتی کاانتہا پسندی کامنہ بولتاثبوت ہے، ان واقعات پر پوری دنیا کا در عمل سامنے آیا ہے یہاں تک کے عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز بھی بول پڑی۔

موڈیز نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ان واقعات کے باعث بھارت عالمی اور مقامی سطح پر اپنی ساکھ کھو سکتا ہے، موڈیز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آپ کوان اندرونی معاملات سے دور رکھا ہوا ہے۔ تاہم یہ معاملات مذہبی انتہاپسندی کو جنم دے رہے ہیں۔

موڈیز کے مطابق بھارت کی معاشی ترقی کا دار و مدار کسی حد تک سماجی اصلاحات پر منحصر ہے، مودی کی جماعت کو ایوان بالا میں اکثریت حاصل نہیں ہے اور بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے باعث معاشی پالیسوں کی ایوان بالا سے منظوری مشکل ہوسکتی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں